رشوت

رشوت وہ چیز ہے جو کسی کو اپنا مطلب نکالنے کے لئے دی جاتی ہے۔ یہ رقوم و تحائف دینے کا عمل ہے جو وصول کنندہ کے طرز عمل کو متاثر کرتا ہے۔یہ ایک ایسا معاوضہ ہے جو کسی کو خلاف قانون کاروائی کرنے کے صلے میں دیا جاتا ہے تاکہ وہ بد دیانتی سے کسی جائز حقدار کو محروم کرکے میرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رشوت دینے والے کو فائدہ پہنچائے اور ہر وہ کام جو بددیانتی ، ضمیر فروشی، فراڈ، بداخلاقی، بدانتظامی، مجرمانہ عمل ، اپنی پوزیشن یا عہدے کا غلط استعمال یا غلط کاری پر مبنی ہو کرپشن یا بدعنوانی کہلاتا ہے۔بہر حال بد عنوانی اور رشوت رُجحانات کی پیداوار ہیں، منفی رویوں سے بد عنوانی جنم لیتی ہے جس کے بدترین ثمرات میں سے ایک رشوت ہے۔بدعنوان ہونے کے لئے رشوت لینا ہی شرط نہیں ہے بلکہ وہ تمام غلط کام ا ور طریقے جو اس ضمن میں بیان کئے گئے ہیں اور وہ غلط کام جن کا احاطہ نہیں کیا جا سکا بدعنوانی کے زمرے میں آتے ہیں ۔

Comments