دس روپے کے سکے پر قائد اعظم کی تصویر کیوں نہیں، پشاورہائی کورٹ میں درخواست گزار نے فوری طور پر سکے پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کر دی۔ پشاور ہائی کورٹ میں رٹ مقامی وکیل نجیب خلیل نے دائر کی۔درخواست گزار کے مطابق حکومت نے 2016 میں 10 روپے کا سکہ متعارف کرایالیکن سکے پر پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کی تصویرموجود نہیں۔ کرنسی نوٹ اور سکے پر بانی پاکستان کی تصویر لازمی ہے۔ رٹ میں گورنراسٹیٹ بینک، وزیر خزانہ اور دیگر حکام کو فریق بنایا گیاہے۔
Comments
Post a Comment